(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی روسٹر، ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا اورضروری ہدایات جاری کیں،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے ان کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھی دریافت کیا
