0

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا اچانک دورہ، طبی سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، واش رومز، طبی آلات، ایمرجنسی، ایکسرے مشین، سی ٹی سکین مشین، ادویات کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وارڈز میں داخل مریضوں اور موقع پر موجود ان کے عزیز و اقارب سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویے، ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں