ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری 0

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل اجلاس منعقد

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈویژنل بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر نے صحت کے اہلکاروں اور جیل انتظامیہ کو طبی آلات، صفائی اور مریض ریکارڈ کی بہتری کے اقدامات کرنے کی ہدایات دی۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ جیل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین حق نواز،سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر چوہدری خالق داد نسوآنہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ سمیت جیل انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی میڈیکل سپورٹ، جیل ہسپتال کی کارکردگی اور زیر علاج قیدیوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے جیل ہسپتال میں طبی آلات کی دستیابی بڑھانے، صفائی ستھرائی کے معیار میں بہتری ، مریضوں کے ریکارڈ کو مرتب کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات جاری کیں

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں