(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں کی سہولیات اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری نےمرکزی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حق نواز چوہدری نسوآنہ کے ہمراہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی، ایمرجنسی، ریسپشن، او پی ڈی، فارمیسی، میڈیسن سٹاک، سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے خیریت دریافت کرتے ہوہے طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا اور ہسپتال کے عملہ کے برتاو اور مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔اور جیل کے شاندار انتظامات پر سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری خالق داد ۔نسوآنہ کو ویل ڈن شاباش دی
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔