(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر روزانہ کی بنیاد پرم علی الصبح فیلڈ میں متحرک، ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کر رہے ہیں،اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے چیف آفیسر جلد میونسپل کارپوریشن منڈی بہاؤالدین رضوان بشیر آغا کے ہمراہ ست سرا چوک ، میلاد چوک، صدر چوک، صرافہ بازار اور ڈی پارک ،سابقہ غلہ منڈی کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے
