0

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے منڈی بہاؤالدین میں فزیکل ٹیسٹ سنٹر کا دورہ، بھرتی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایات

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے پیرا فورس منڈی بہاؤالدین میں انفورسمنٹ آفیسرز اور انویسٹیگیشن آفیسرز کی بھرتی کے لیے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر منڈی بہاؤالدین محمد شفیق رحمت کے ہمراہ قائم کردہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امیدواروں کے لیے بنائے گئے مختلف کاونٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود عملے کو شفافیت برقرار رکھنے کی سخت ہدایات دیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ فزیکل ٹیسٹ کے دوران نظم و ضبط اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور امیدواروں کے لیے پینے کے صاف پانی اور دیگر ضروری سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق بھرتی کے تمام مراحل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں