(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر بریار کے ہمراہ منڈی بہاؤالدین کا تفصیلی دورہ کیا اور ضلع کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔ نوید حیدر شیرازی نے یونین کونسل چیلیانوالہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ انھوں نے یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤالدین کے دورے کے دوران مین گیٹ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا اور کیفے ٹیریا اور میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے مختص جگہ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے منڈی بہاؤالدین میں نئی سبزی منڈی کا دورہ کر کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ضلع میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ان کی دہلیز پر مہیا کی جائیں ۔ انھوں نے کہا تعمیراتی منصوبوں میں میٹریل پر کوئی سمجھوتہ ہر گز نہیں کیا جائے گا ہر کام میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے گی ۔ کمشنر نے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو نئی سبزی منڈی کی تعمیر کا جام جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی
