(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر بریار کی زیر صدارت محکمہ انڈسٹریز اور لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد جعفر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رضوان بشیر آغا ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عدنان ظفر رانجھا ،چیف آفیسر ضلع کونسل محمد فیاض وڑائچ ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا سعید اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں متعلقہ محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری اقدامات، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لیے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور محکمہ کی کارکردگی کو مزید موثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے عملی تجاویز پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ہدایت کی کہ پیش کی گئی تجاویز پر بروقت اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ صنعتی شعبے کی بہتری اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
