(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف، منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اجلاس: ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور عوامی مسائل کے فوری حل پر زور
عدیل حیدر چوہدری کی زیر صدارت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں علی احمد چوہدری، رضوان بشیر آغا، عدنان ظفر رانجھا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی خدمات کی فراہمی، ترقیاتی اسکیموں، جاری تعمیراتی منصوبوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ آوارہ کتوں کے خاتمے، واسا کی کارکردگی، گٹروں کے ڈھکنوں کی سو فیصد تنصیب، رہائشی علاقوں میں سیوریج اور ڈرین نالوں کو کور کرنے جیسے اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مقررہ اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے علی احمد چوہدری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دیگر افسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کو صاف ستھرا، منظم اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے تمام محکمے باہمی تعاون سے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔