(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ جیل کو پنجاب کی مثالی جیل بنانے پر ضلع بھر کے عوام کا سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین حق نواز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین – انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز اور انکی ٹیم کی طرف سے جیل کے قیدیوں کیلئے دن رات سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں ۔سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز کا بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور ضلع منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں۔ جیل اسیران اپنے جرم کی سزا بھگت رہے ہیں مگر بطور انسان انکی صحت انکی خوراک ان کی تعلیم و دیگرمعاملات کے متعلق ہم اپنی ٹیم و دیگر معززین کے تعاون سے شب و روز قیدیوں کیلئے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور مخیر حضرات کے تعاون سے جیل میں الیکٹرانک روٹی پلانٹ لگادیا گیا ہے جس سے قیدیوں کے لئے روزانہ برق رفتاری سے گرم روٹیاں تیار کرنے کی سہولت میسر آ گئی ہے ۔ الحمدو للہ قیدیوں کیلئے روٹی کا پلانٹ،و ٹیوب ویل کی فراہمی بھی کردی گئی ہے۔ شہریوں کے تعاون پر ڈسٹرکٹ جیل کی انتظامیہ اور جیل اسیران اور قیدیان مخیر حضرات کی محبتوں کے مشکور و ممنون ہیں
