(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈویژنل بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں قیدیوں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی
سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین حق نواز نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ عارف نثار اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل شہزاد بخاری کے ہمراہ بیوروچیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران جیل اسیران کے لیے سحر و افطار کے بہترین انتظامات اور باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں قیدیوں کو مینوئل کے مطابق متعدد ڈشز اور ہر ممکن سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، جبکہ انہیں تلاوتِ قرآن اور مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ عبادت کا سازگار ماحول بھی میسر ہے۔ حق نواز کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ “نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں” کے فلسفے پر کاربند ہے اور قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جیل کے اندر گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔