(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے سالانہ انتخابات میں بدر اقبال چدھڑ ایڈووکیٹ کو بار کےسیکرٹری منتخب ہونے پروکلاءبرادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر معروف سماجی و سیاسی شخصیت محمد عارف لونا نے بدر اقبال چدھڑ کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔محمد عارف لونا کا کہنا تھا کہ بدر اقبال چدھڑ کی کامیابی وکلاء برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب جنرل سیکرٹری وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔محمد عارف لونا نے کہا کہ بدر اقبال چدھڑ ایک باصلاحیت، محنتی اور اصول پسند وکیل ہیں۔انہوں نے وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔محمد عارف لونا کا مزید کہنا تھا کہ نئی کابینہ سے وکلاء برادری کو مثبت تبدیلیوں کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے۔اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد نے بھی بدر اقبال چدھڑ کو مبارکباد دی۔وکلاء نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بار الیکشن میں کامیابی کو وکلاء اتحاد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔تقریب کے دوران پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔شرکاء نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
