(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم شوکت کا ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ معمولی جرائم میں ملوث 20 قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین نے سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز اور سینئر سول جج عثمان سرور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اورمعمولی جرائم میں ملوث 13 قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا،اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ عارف نثار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مصعب بلال گوندل اور دیگر جیل افسران بھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم شوکت نے اپنے دورے کے دوران جیل کے اندر شجرکاری مہم 2026 کے تحت پودا بھی لگایا اور نوعمر وارڈ میں بچوں میں کاپیاں پنسلیں اور کلر تقسیم کئے ۔انھوں نے مختلف بیرکوں چکیوں لنگر خانے اورجیل ہسپتال کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی تیمارداری کی، انھوں نے جیل اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے جیل اسیران سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث13قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم بھی جاری کیا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم شوکت نے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق قیدیوں کو کھانا فراہم کرنے اور صفائی و ستھرائی کے شاندار انتظامات پر سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے کام کو سراھا۔اس سے قبل جب ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد ندیم شوکت سینئر سول جج عثمان سرور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور گارڈ آف آنرز پیش کیا۔ بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز نےڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے احکامات کی روشنی میں جیل کے سیکورٹی انتظامات کو انتہائی سخت اور تمام پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ جیل کے اندر بند کر دیا گیا ہے تمام جیل اسیران کو جیل مینول کے مطابق بہترین کھانا مہیا کیا جا رہاہے
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
