ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چودری ضیاء اللّه کی دیگر ججز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ساہیوال آمد استقبال کیا جا رہا ہے۔ 0

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چودھری ضیاءاللّه کی دیگر ججز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار روم آمد پر بار عہدے داران نے فقید المثال استقبال کیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(رپورٹ :طیّب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چوہدری ضیاء اللّه کی دیگر ججز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار روم آمد جہاں ان کا صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ملک سعید سگلہ ایڈوکیٹ ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار نوید خان بلوچ ایڈوکیٹ، نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ملک امین ڈھکو ایڈوکیٹ ،سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ساہیوال شیخ طارق سجاد ایڈوکیٹ، لائبریری سیکرٹری رجب خان بلوچ ایڈوکیٹ و دیگر سینیئر وکلاء نے ان کاشاندار استقبال کیا۔اس موقع پر سیشن جج چوہدری ضیاءاللّه نے ڈسٹرکٹ بار ساہیوال میں وکلا کیفے ٹیریا ،ای لائبریری ،ڈے کیئر سینٹر اور لائبریری کے 18 kv سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ضیاء اللّه نے صدر ڈسٹرکٹ بارساہیوال ملک سعید سگلہ ایڈوکیٹ اور ساری کابینہ کی ترقی یافتہ سوچ اور عملی کاوش کو سراہا اور کہا کہ یہ تمام کوششیں وکلا کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی بعد ازاں سیشن جج چوہدری ضیاء اللّه نے بار روم ہال کا بھی دورہ کیا جہاں تمام وکلا جو ماضی میں بار کے عہدے دار رہے یا بار کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایم این اے ایم پی اے ججز اور سابق میئر اور وزیر رہے ان کی تصاویر بھی دیکھیں جو بار روم ہال میں لگائی گئی تھی کے بارے میں سیشن جج چوہدری ضیاءاللّه نے صدر بار اور ساری کابینہ کی تعریف کی جنہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے تمام مشہور وکلاء اور مشہور شخصیات کی تصاویر لگا کر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے تاکہ نئے آنے والے تمام وکلاء کو ان کے بارے میں علم ہو سکے اور ان کی اس ڈسٹرکٹ بار اور اپنے شہر کے لیے عملی خدمات کو یاد رکھا جائے آخر میں صدر ڈسٹرکٹ بارساہیوال ملک سعید سگلہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار نوید خان بلوچ نے سیشن جج چوہدری ضیاء اللّه اور دیگر ججز کا ڈسٹرکٹ بار ساہیوال میں آنے کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں