ڈاکٹر سلمان کاظمی 0

ڈاکٹر مہوش قتل: پورے نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت؛ڈاکٹر سلمان کاظمی

(Publish from Houston Texas USA)

لاہور ( محمد منصور ممتاز سے )

انصاف کے حصول تک خاموش نہیں بیٹھیں گے؛ ڈاکٹر سلمان کاظمی

ڈاکٹر سلمان کاظمی نے ڈاکٹر مہوش کے قتل کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ صرف ایک فرد کی جان لینے کا معاملہ نہیں، بلکہ پورے نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ملک اور خاص طور پر خیبر پختونخوا میں قانون مردہ ہو چکا ہے، ادارے بے بس ہیں اور حکومت مکمل طور پر بے حس نظر آتی ہے۔ ترجیحات صرف ذاتی طاقت اور مفادات تک محدود ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دوران ڈیوٹی معمولی تکرار پر اٹینڈنٹ نے باہر ڈاکٹر مہوش کا راستہ روک کر گولی مار دی۔ ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف ڈاکٹروں کی جان کے لیے خطرہ ہیں بلکہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ہر پیشہ ور کے لیے شدید تشویش کا سبب ہیں۔ ڈاکٹر سلمان کاظمی نے مزید کہا آئے روز ڈاکٹرز کے ساتھ ایسے سانحات پیش آتے ہیں، مگر معاشرہ خاموش ہے۔ اگر ہم اپنے حقوق، عزت اور حفاظت کے لیے آواز بلند نہ کریں گے تو قتل، تشدد اور خوف کا سلسلہ کبھی نہیں رکے گا۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم متحد ہوں اور عملی قدم اٹھائیں۔

ڈاکٹر سلمان کاظمی نے انصاف کے حصول تک خاموش نہ بیٹھنے کا عزم ظاہر کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین!!!

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں