(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
فاؤنڈر چئیرمین و بانی صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاؤالدین محمد حیدر رضا نقوی نے کہا ہے کہ ایوان صنعت و تجارت منڈی بہاؤا لدین کو پاکستان کا مثالی چیمبر بنادیا گیا ہے۔بیوروچیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید حیدر رضا نقوی کا کہنا تھا کہ صوفی سٹی منڈی بہاؤالدین میں قائم پاسپورٹ آفس، پولیس خدمت مرکز، نادرا آفس ڈیسک،کنزیومر کورٹ،نیب ریکوری سیل ڈیسک ضلع بھر کے تاجروں،صنعت کاروں اور عوام الناس کے لئے فنگشنل ہیں جبکہ فارن افیئر ویریفکیشن ڈیسک،فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈیسک،کاؤنٹر پاسپورٹ آفس جیسے بڑے منصوبے چیمبر کے پائپ لائن میں ہیں ان انشاء اللہ یہ منصوبے بھی جلد فنگشنل ہو جائیں گے،محمد حیدر رضا نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے تاجروں،دکانداروں،صنعت کاروں،کاروباری افراد اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ تمام تنظیموں کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا،تاجر اور صنعت کار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،انھیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ چیمبرز آف کامرس کی بھی ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ منڈی بہاؤالدین چیمبرز آف کامرس اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں رہیگا، محمد حیدر رضا نقوی نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاؤالدین کا پورے ملک میں تاجروں ا ور صنعت کاروں کے تعاون سے ایک نام اور مقام ہے ضلع منڈی بہاؤالدین کے تمام تاجر،صنعت کار،دکاندار اور کاروباری افراد بجاطورپر اس بات پر فخر کا اظہار کر سکتے ہیں کہ چیمبرآف کامرس منڈی بہاؤالدین ان کے حقوق فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کی خاطر پورے ملک میں کوشاں ہے اور انشاء اللہ تاجروں کے تعاون اور تجاویز سے چیمبر آف کامرس منڈی بہاؤالدین کو ملک بھر کا ایک مثالی چیمبر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلہ میں کاروباری افراد کو بھی چائیے کہ وہ چیمبر آف کامرس کی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ ادارہ ہمیشہ پھولتا اور پھلتا رہے۔
