0

چھوٹی ڈی گراؤنڈ کا پارک ’’سکون ویلنس پارک‘‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

پارک اپنائیں پروگرام کے تحت فیصل آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے ’’پارک اپنائیں‘‘ (Adopt the Park) پروگرام پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چھوٹی ڈی گراؤنڈ میں واقع پارک کو جدید طرز کے ’’سکون ویلنس پارک‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک نجی کمپنی پارک کی ڈویلپمنٹ کرے گی جبکہ صفائی اور انفراسٹرکچر سے متعلق امور میں ضلعی انتظامیہ معاونت فراہم کرے گی۔ پارک کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور عوام کے لیے اس میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔ پارک کی ملکیت ہارٹیکلچر اتھارٹی کے پاس رہے گی۔

کمشنر فیصل آباد نے ہارٹیکلچر ایجنسی کو نجی کمپنی کے ساتھ ایم او یو (MoU) کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضیٰ، ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گٹ پارک اور سوساں روڈ کی گرین بیلٹ کو بھی اسی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں شہر کے 100 چھوٹے بڑے پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے ’’پارک اپنائیں‘‘ پروگرام کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں