(راجہ محمد ایوب/ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
سابق چئیرمین ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین چوہدری غلام حسین بوسال کے والد محترم اور نوجوان سیاست دان قاسم مراد بوسال کے دادا محترم سابق ایم این اے چوہدری محمد نواز بوسال کی سالانہ برسی ٹبہ مانک بوسال پر ادا کی گئی ، برسی کی تقریب میں سیکڑوں افراد کی شرکت ، سابق چئیرمین ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین چوہدری غلام حسین بوسال، چوہدری اختر عباس بوسال ایم پی اے کے والد،ابھرتے ہوئے نوجوان سیاستدان قاسم مراد بوسال کے دادا محترم، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال اور وفاقی سیکریٹری خزانہ چوہدری امداد اللہ بوسال کے چچا چوہدری محمد نواز بوسال کی سالانہ برسی ٹبہ مانک بوسال ضلع منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گئی ، سالانہ برسی میں موجودہ و سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، اعلی سول و سرکاری حکام ، بیورو کریٹس سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی نعت خوانی اور تقاریر کی گئیں، چوہدری غلام حسین بوسال سابق چئیرمین ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین اور نوجوان سے سیاستدان قاسم مراد بوسال نے برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
