(Publish from Houston Texas USA)
(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف چمن)
تفصیلات کے مطابق چمن میں جاری پولیو مہم کے ایک ٹیم پر روغانی کے نواحی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی گئی ہے
جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد دی جا رہی ہے پولیو ٹیم حملے میں محفوظ رہی واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
