(Publish from Houston Texas USA)
چمن ( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )
روغانی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، تین اہلکار شہید، تحقیقات جاری
چمن کے نواحی علاقے روغانی روڈ پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق تین سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے حملے کے بعد حملہ آور فرار ھونے میں کامیاب ہوگئے شہیداء اور زخمی اہلکار کو چمن سول ہسپتال پہنچادئیے گئے پولیس حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسز کی گاڈی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے سے گزر رہے تھے مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔