شٹرڈاؤن ہڑتال اور پہہ جام ہڑتال 0

چمن سمیت بلوچستان کے میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور پہہ جام ہڑتال

(Publish from Houston Texas USA)

چمن(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف)

تحفظ آئین پاکستان تحریک کے اپیل پر 8 فروری 2024 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف سرحدی شہر چمن سمیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور پہہ جام ہڑتال کی گئی دن بھر معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوا جسکی وجہ سے تمام تجارتی سرگرمیاں معطل ٹریفک جام رہی پولیس اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں آنکھ مچولی دن بھر جاری رہی مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور کئ جگہوں میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئ یہاں تحفظ آئین پاکستان تحریک نے صوبہ بھر میں تاریخی احتجاج ریکارڈ کرنے پر کہا گیا ہے کہ آج پاکستان کے عوام نے ثابت کر دیا کہ ہمیں کسی بھی صورت میں زور و زر کے مسلط کردہ حکومت تسلیم نہیں اس کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال اور پہہ جام ہڑتال نے موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں