ایران پر صہیونیوں کی یلغار قابل مذمت ہے۔ داؤد باچاخان 0

ایران پر صہیونیوں کی یلغار قابل مذمت ہے۔ داؤد باچاخان

(Publish from Houston Texas USA)

چمن( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )

چمن میں حاجی داؤد باچاخان کی قیادت میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی، ایران کی عوام سے اظہارِ یکجہتی

سرحدی ضلع چمن میں چمن کے قبائلی و سماجی رہنماء حاجی داود باچاخان کی سربراہی میں امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی اس احتجاجی ریلی میں محمد علی اچکزئی سمیت مختلف مکاتب فکر کے عوام نے ایک کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی عصر 5 بجے چمن ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کے سامنے سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا ایک احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوا مظاہرین نے ایرانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور ایرانی عوام پر امریکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اورامریکہ اسرائیل کے اقدامات کی پر زورمذمت کی گئی
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم یاتین یاہو کے تصاویر بطور احتجاج انکے چہرے پر سرخ رنگ سے نشان لگائے گئے تھے
ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کو اب اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے اسرائیل اور امریکہ بدمعاش کے ارادے خطرناک ہے آخر میں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر موقف کی حمایت کا اعلان کیا گیا

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں