(Publish from Houston Texas USA)
اس شجرکاری مہم کا افتتاح سنئیر صحافی سید سردار خوندئی نے کی
چمن( خصوصی رپورٹ ) گزشتہ روز ملک کے معروف تعلیمی ادارے اقراء علمی مرکز بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول چمن میں باقاعدہ موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا اقراء علمی مرکز چمن کے سربراہ سنئیر صحافی سید سردار محمد خوندئی نے شجر لگا کر افتتاح کیا اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلباء بھی موجود تھے اس موقع پر سید سردار محمد خوندئی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور ایک خوشحال زندگی کے لئے درخت لگانے کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں چاہئے کہ درخت لگائیں اور انکی حفاظت بھی کریں درخت صدقہ جاریہ ہے اس سے ماحول کی خوبصورتی ہوتی ہے تاکہ ہم اپنے مستقبل کو سرسبز بنا دیں آخر میں اجتماعی دعا کی گئی
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔