0

پی ایچ پی کے ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے سخت ڈسپلن پالیسی کا اعلان کر دیا، متعدد اہلکاروں کو سزائیں اور خدمات ضبط

(Publish from Houston Texas USA)

(از: ظفر چشتی)

فیصل آباد: پنجاب ہائی وے پولیس کے ریجنل آفس فیصل آباد میں ایس ایس پی مرزا انجم کمال کی زیر نگرانی اردل روم کا اجلاس ہوا جس میں 34 اہلکار پیش ہوئے۔ ترجمان کے مطابق کانسٹیبل مقدس عباس کو دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ 12 دیگر اہلکاروں کی خدمات بھی ضبط کر لی گئیں۔ کانسٹیبلز ظہیر مسیح اور مجاہد اقبال کو بھی سروس ضبطی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ لیڈی کانسٹیبلز سمیہ بتول، نسرین، سلویٰ غفار اور ثناء کی خدمات بھی ضبط کر لی گئیں۔ 11 اہلکاروں کو سرزنش کی سزا دی گئی جن میں کانسٹیبل اعجاز احسن، عرفان، سیف اللہ اور ظفر شامل ہیں۔ مزید یہ کہ 10 اہلکاروں کو ان کے مسائل سننے کے بعد شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر حاضری پر سخت سزا اور جرمانے عائد کیے جائیں گے اور شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں