(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی پارک پھالیہ میں تین روزہ فیملی فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں بالخصوص بچوں کے لیے صحت مند اور محفوظ تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی ہے،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل، چیف آفیسر پھالیہ ملک محمد منیر ، اور شہریوں سمیت فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے فیسٹیول کا خصوصی وزٹ کیا۔ پھالیہ میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس فیملی فیسٹیول میں بچوں کے لیے جدید اور روایتی جھولے، تفریحی اسٹالز، خوبصورت اور نایاب پرندوں کے پنجرے جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کے متنوع اور معیاری اسٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ بچے اور بڑے یکساں طور پر فیسٹیول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اہلِ علاقہ اپنی فیملیز کے ہمراہ خوشگوار لمحات گزار رہے ہیں۔میونسپل کمیٹی پارک کو دیدہ زیب اور رنگ برنگی لائٹنگ سے سجا دیا گیا ہے جس سے شام کے اوقات میں فیسٹیول کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔ شہریوں نے اس خوبصورت اور عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدراور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل میونسپل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔
