(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈی جی پولیس پنجاب کے ویژن کے تحت منڈی بہاؤالدین پولیس کی 24 گھنٹوں میں اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاؤالدین نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور مربوط کارروائیاں عمل میں لائی ہیں ۔ اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین عبدالمجید چوہدری نے ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب5خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1 کس منشیات فروش کو گرفتار کر کے 10 کلو 700 گرام چرس, برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا،ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے 33 سرچ اینڈ کمبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 1650سے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔ پولیس ایپ کے ذریعے 2062 افراد کی تصدیق جبکہ 1600سے زائد گاڑیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے 2062شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ خلاف ورزی پر 706افراد کے چالان کیے گئے اور 399گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن عبدالمجید چوہدری نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔