(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت دوست ویژن کے مطابق، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف شہر میں سخت کارروائیاں جاری رکھی
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت دوست ویژن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پرعوام الناس کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع منڈی بہاؤالدین میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایت پر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہاالدین کاشف عمران اصغر کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے منڈی بہاؤالدین شہر گوڑھا محلہ میں دودھ کی معروف دکان کو اچانک چیک کیا اور موقع پر ہی دودھ کے سیمپل ٹیسٹ کئے گئے جو کہ مضر صحت پائے گئے، جس پر کاروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی800لیٹر مضر صحت دودھ کو ضائع کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہاؤالدین کاشف عمران اصغر کا بیورو چیف سماء لاہور راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔