(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
فیصل آباد : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب مقامی مارکی شیخوپورہ روڈ پر منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور، سیکرٹری سوشل ویلفیئر طارق قریشی، اراکین اسمبلی آزاد علی تبسم، جعفر علی ہوچہ، فقیر حسین ڈوگر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ڈاکٹر نجمہ افضل، خواجہ محمد اسلام، رانا وارث حسین، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق سمیت دیگر افسران اور پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے تقریب میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 111 مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں جن میں 8 مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی بچیاں اور جیل میں قید قیدیوں کی بیٹیاں بھی شامل تھیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہر شادی شدہ جوڑے کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دو لاکھ روپے سلامی بھی فراہم کی گئی صوبائی وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 15 فروری تک پانچ ہزار بچیوں کی شادی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جسے بروقت مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام مستحق بچیوں کی باعزت رخصتی، خود مختاری اور سماجی تحفظ کی عملی مثال ہے اور اس پروگرام کا مقصد وسائل کی کمی کا شکار والدین کا بوجھ بانٹنا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام اضلاع میں بیٹیوں کے سماجی تحفظ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ سابقہ حکومتوں نے صرف دعوے کئے مگر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عملی خدمت کی مثال قائم کی صوبائی وزیر نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کے تمام اخراجات پنجاب حکومت خود برداشت کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیٹیوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا ہے پنجاب حکومت آئندہ بھی تمام اضلاع میں مستحق خاندانوں کی کفالت جاری رکھے گی تقریب کے دوران امن کمیٹی کے رکن علامہ ریاض کھرل نے دعا کرائی جبکہ مسیحی برادری کی نمائندگی فادر ایمرک جوزف نے کی۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
