(Publish from Houston Texas USA)
پشین( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف ) اطلاعات کے مطابق
پشین کے سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، بڑا حملہ ناکام
پشین سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 6 دہشت گرد ہلاک جس میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے
پشین میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی یہ کارروائی افغان مہاجر کیمپ کے قریب موجود 6 دہشت گرد کیخلاف انٹلجنس بیسڈ کے بنیاد آپریشن کیا گیا۔ وہاں پر موجود دہشت گرد پشین میں ایک اہم مقامات پر حملے کی تیاری کررہے تھے ۔ اس کاروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں جس میں ایک خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا ایک اور خبر کے مطابق
پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے اس جھڑپ میں7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اور ان کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اور علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔