(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
پریس کلب (رجسٹرڈ) منڈی بہاؤالدین کا ماہانہ اجلاس نومنتخب صدر پریس کلب محمد ظہیر خان منعقد ہوا،اجلاس میں بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب، خالد اقبال مانگٹ ، شیخ محمد سلیم ، محمد نوید شاکر ، میڈم جویریہ صدف -، لیاقت نقوی ، محمد ایوب مجاہد، دیوان عادل ، ساجد کمال قریشی ، خالد کلیمی ، چوہدری آورش ندیم ، حافظ شاہد پرویز رانا طاہر خوشی ، انیس الرحمان بٹ ، حسن جاوید ، راجہ حمزہ ایوب ، ڈاکٹر محمد افضل سمیت پریس کلب کے ممبران نے بھر پور شرکت کی ۔ اجلاس میں ممبران نے اپنی تجاویز پیش کیں جنھیں اگلے اجلاس تک کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس سے صدر پریس کلب محمد ظہیر خان , دیوان عادل ، راجہ محمد ایوب ، شیخ محمد سلیم ، لیاقت نقوی ، محمد ایوب مجاہد ، خالد مانگٹ ، نوید شاکر ، آورش ندیم، حافظ شاہد ، انیس بٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر کوئی دقیقہ ہر گز فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام صحافیوں نے نومنتخب صدر پریس کلب محمد ظہیر خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور انھیں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔ بیورو چیف سماء و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے پریس کلب ممبران کے ہمراہ نومنتخب صدر محمد ظہیر خان کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی پیش کی اور انھیں ہار پہنائے ۔
