(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب کی نشان دہی پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ اسفند یار اور ایم ڈی واسا علی احمد چوہدری کا کوئیک ایکشن پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کھلے مین ہولز کے اوپر دو گھنٹے کے اندر ڈھکن رکھوا کر بچوں اور بڑوں کی زندگیاں محفوظ بنا دیں۔ شہریوں کا دونوں افسران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیوریج کےمتعدد مین ہولز پر ڈھکن نہیں تھے اور ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناگہانی حادثہ ہونے کا شدید اندیشہ تھا۔ ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے اسسٹنٹ کمشنر لیفٹیننٹ اسفند یار اور ایم ڈی واسا احمد علی چوہدری سے مذکورہ کھلے مین ہولز کی نشان دہی کی اور کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے ان کے اوپر ڈھکن رکھوانے کی درخواست کی ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “محفوظ شہر محفوظ پنجاب” پر فوری طورپر عمل درآمد کرتے ہوئے دونوں اعلی افسران نے سرکاری سیوریج پائپ لائن نہ ہونے کے باوجود شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کی خاطر دو گھنٹے کے اندر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیوریج کے کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھوا دئیے اور اس طرح انھوں نے ڈھکن رکھواکر بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کیااور بچوں اور بڑوں کی زندگیاں محفوظ بنا دیں ۔ شہریوں نے اس عمل پردونوں سرکاری افسران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری کی ٹیم کے ان قابل فرض شناس محنتی اور ذمہ داران آفیسرز پر شہریوں کو فخر اور مان ہے –
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
