اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ (ر) اسفند یار 0

منڈی بہاؤالدین: اسسٹنٹ کمشنر کی پرائس چیکنگ، اوورچارجنگ پر جرمانے

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کی بازاروں میں کارروائی، منافع خوروں کو وارننگ

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ (ر) اسفند یار نے بازاروں میں پرائس چیکنگ کی،کارروائی کے دوران اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا گیا۔ زائد قیمت وصول کرنے اور اوورچارجنگ میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے اور انہیں سخت تنبیہ کی گئی کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،شکایات کے لیے واٹس ایپ نمبر 03008182016

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں