(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
صنعتوں کو ویسٹ واٹر ٹیسٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان، عوام و صنعتکار لیبارٹری سے براہ راست رجوع کر سکتے ہیں. پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر عابد بن نذیر نے ضلعی واٹر لیبارٹری فیصل آباد کا دورہ کیا اور لیبارٹری کے آلات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ “واٹر کوالٹی فیصل آباد” لیبارٹری صنعتوں کے لیے گندے پانی (ویسٹ واٹر) کے معیاری ٹیسٹنگ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور تمام قسم کے آبی ٹیسٹوں کی سہولت مہیا کرے گی۔
انہوں نے عوام اور صنعتکاروں کو آگاہ کیا کہ واٹر کوالٹی لیبارٹری جڑانوالہ روڈ پر الیکشن کمیشن آفس کے قریب واقع ہے، جہاں پانی سے متعلق کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر لیبارٹری کے افسران اور عملے نے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کو آلات اور موجودہ کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
