(Publish from Houston Texas USA)
رپورٹ :(طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)
پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن ساہیوال نے کلیئر پاتھ الائنر لاہور کے تعاون سے ٹیڑھے دانت سیدھے کرنے کے جدید اور مؤثر طریقہ علاج کے حوالے سے ایک معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں ضلع ساہیوال کے ماہر ڈینٹل سرجنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں ڈاکٹر فرخ شہزاد، ڈاکٹر کاشف نیاز، ڈاکٹر ریحان انور، ڈاکٹر شفیق اشرف، ڈاکٹر انم جنید، ڈاکٹر صدف مریم اور ڈاکٹر شاہد شامل تھے۔ ماہرین نے جدید ایلجنر ٹیکنالوجی، اس کے فوائد اور مریضوں کے لیے بہتر نتائج پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر ڈاکٹر فرخ شہزاد نے سیمینار کے انعقاد پر کلیئر پاتھ لاہور کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی علمی و پیشہ ورانہ سرگرمیاں ڈینٹل سرجنز کو جدید علاج کے طریقوں سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جس سے مریضوں کو بہتر اور معیاری علاج میسر آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی مفید سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
