پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام منڈی بہاؤالدین میں سحری و افطاری کے 13 بڑے کچن قائم 0

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام منڈی بہاؤالدین میں سحری و افطاری کے 13 بڑے کچن قائم

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا انسانیت کی خدمت کا مشن، روزانہ سینکڑوں افراد مستفید

پاکستان مرکزی مسلم لیگ منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام سحری و افطاری کے لئے ضلع بھر میں 13 بڑے کچن بنائے گئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھانا تیار کر کے سیکڑوں لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ یہ کچن تحصیل پھالیہ ،تحصیل ملکوال اورتحصیل منڈی بہاؤالدین میں قائم کئے گئے ہیں۔ روزہ داروں کو سحری کے وقت انڈے ، پراٹھے ، مرغ چنے اور ساتھ چائے دی جاتی ہے جب کہ افطاری میں کھجور ، فروٹ چاٹ مرغی کا سالن اور ساتھ گرم تازہ روٹی دی جاتی ہے ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا سب سے بڑا سحری و افطاری پوائنٹ منڈی بہاؤالدین سٹی میں مرکز البدر اور چوک منشی محلہ میں بنائے گئے ہیں جہاں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں روزہ دار سحری و افطاری کرتے ہیں ۔اس حوالے سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع منڈی بہاؤالدین کے جنرل سیکریٹری حافظ محمد نعیم کا ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ہمارا سلوگن انسانیت کی خدمت اور عوام سے محبت اور خلوص کا رشتہ ہے ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے گزشتہ کئی سالوں سے منڈی بہاؤالدین میں سحری و افطاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جہاں ہر سال ہزاروں افراد مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سحری و افطاری کرتے ہیں ۔ سحری و افطاری کا یہ سلسلہ یکم رمضان المبارک سے لےکر چاند رات تک جاری رہتا ہے اور انشااللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں