پاکستان مرکزی مسلم لیگ منڈی بہاؤالدین 0

منڈی بہاؤالدین میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام روزہ داروں کے لیے افطاری کا وسیع انتظام

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سربراہ احسان اللہ منصور، میاں انعام اللہ اور حافظ چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں منڈی بہاؤالدین کے مختلف مقامات پر ترقیاتی بینک داروں کے لیے افطاری کا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام منڈی بہاؤالدین میں متعدد مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں روزہ داروں کی افطاری کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں احسان اللہ منصور، ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ میاں انعام اللہ اور ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری حافظ چوہدری محمد نعیم کی قیادت اور رہنمائی میں الصدیق رائس ملز پھالیہ روڈ منڈی بہاؤالدین،ارشد ٹریڈرز غلہ منڈی، منڈی بہاؤالدین ، ایگرو فارماکیمیکل پھالیہ روڈ منڈی بہاؤالدین اور مرکز البدر نزد گھیگا چوک منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر اہم مقامات پر روضہ داروں کی افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین لائن راجہ محمد ایوب اور دیگر افراد بھی عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیتے ہی ۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع منڈی بہاؤالدین کے جنرل سیکریٹری حافظ چوہدری محمد نعیم کا ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور راجہ محمد ایوب سے اسپیشل بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری سیاست خدمت اور انسانیت کی فلاح و بہبود ہے ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خدمات ضلع منڈی بہاؤالدین سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں مثالی ہیں اور انشااللہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری یہ سلسلہ انشااللہ تاقیامت جاری رہے گا ۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں