0

پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ کے ارکان سے ملاقات، بھارتی الزامات مسترد

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے وفد نے چین، روس اور اقوام متحدہ کے دیگر رکن ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، پاکستان کا موقف پیش کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔ چین کے سفیر فو کانگ سے ملاقات میں بلاول نے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ذمہ دارانہ ردعمل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں