0

ٹیپو سلطان سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین تعینات، حق نواز کی شاندار خدمات کا اعتراف

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

حکومت پنجاب نے ٹیپو سلطان کو سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین تعینات کیا ہے اور انھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے اس سے قبل ٹیپو سلطان سپرنٹنڈنٹ شاہ پور جیل میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے جب کہ ان کے پیش رو حق نواز کو منڈی بہاؤالدین میں شاندار کارکردگی کی بدولت بطور انعام سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کیا ہے ۔حق نواز نے منڈی بہاؤالدین میں اپنی تعینانی کے دوران ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کو پنجاب کی ایک مثالی جیل بنادیا ۔ انھوں نے جیل کے اندر اپنی ذاتی کوششوں سے کئی نئی بیرکوں سمیت ایک نئی خوبصورت جامع مسجد بھی تعمیر کروائی ، تعمیرو ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کروائے ۔قیدیوں اور جیل ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کیا ۔ حق نواز کا منڈی بہاؤالدین میں تعیناتی کا عرصہ نہایت ہی شاندار رہا ۔ منڈی بہاؤالدین میں تعینات ہونے والے نئے سپرنٹنڈنٹ جیل ٹیپو سلطان کا شمار بھی تجربہ کار جیل افسران میں ہوتا ہے ۔ٹیپو سلطان منڈی بہاؤالدین سے اٹک جیل تبدیل ہونے والے سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز کے استاد محترم بھی ہیں ۔ضلع منڈی بہاؤالدین کے عوام نے ٹیپو سلطان کی منڈی بہاؤالدین تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے ٹیپو سلطان اس سے قبل بھی منڈی بہاؤالدین میں بطور جیل سپرنٹنڈنٹ تعینات رہ چکے ہیں اور ان کی گزشتہ تعیناتی نہایت ہی بھرپور اور شاندار رہی ہے ۔ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے ٹیپو سلطان کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین تعینات ہونے پر مبارک باد دی ہے اور سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک پوسٹنگ پر حق نوازکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں