0

وقار اکبر نے باضابطہ طور پر نئے اے ڈی سی آر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا چارج سنبھال لیا۔

(از: ظفر چشتی)
ٹوبہ ٹیک سنگھ: سرکاری ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) تعینات کر دیا گیا ہے۔ سابق اے ڈی سی (ر) سید جمیل شاہ کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور وقار اکبر نے باضابطہ طور پر ضلع کے نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد وقار اکبر نے باقاعدہ طور پر اپنے فرائض کا آغاز کیا اور ریونیو سٹاف اور دیگر انتظامی افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ریونیو سے متعلق تمام معاملات میں شفافیت، کارکردگی اور عوامی سہولت کی اہمیت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں