نیویارک، 25 ستمبر 2025: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے دو طرفہ ملاقات کی۔ رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی تعاون اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

