وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے ریاض سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔ ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔ اس دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
