معاون آلات پروگرام برائے خصوصی افراد 0

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون آلات پروگرام کے تحت خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور دیگر ڈیوائسز کی تقسیم

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

محترمہ حمیدہ وحید الدین نے صنعت زار منڈی بہاؤالدین میں 33 خصوصی افراد کو الیکٹرک وہیل چیئرز، موبائل ٹائلٹ چیئرز، سفید چھڑیاں اور واکنگ فریم تقسیم کیے

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے معاون آلات پروگرام برائے خصوصی افراد کے تحت ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے صنعت زار منڈی بہاؤالدین میں ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب کے ہمراہ خصوصی افراد میں وہیل چئیرزتقسیم کیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے معاون آلات پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے بعد کمیٹی نے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 33 خصوصی فراد کی درخواستیں منظور کر کے ڈیوائسز تقسیم کی جا رہی ہیں ،جن میں 23 الیکٹرک وہیل چیئرز، 02 موبائل ٹائلٹ چیئرز، 6سفید چھڑیاں، جبکہ 1,1 بیساخی اور واکنگ فریم تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی محترمہ حمیدہ وحید الدین نے بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا معاون آلات پروگرام معاشرے کے پسماندہ اور خصوصی افراد کی خدمت اور انہیں بااختیار بنانے میں ایک عظیم انسانی فریضہ ہے، خصوصی افراد میں ڈیوائسز تقسیم کرنے کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنا اور ان کیلئے نقل و حرکت کو ممکن بنانا ہے تا کہ وہ بھی معاشرتی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لے سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ معاون آلات تقسیم کر کے خصوصی افراد کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔ حکومت کی توجہ سے یہ خصوصی افراد معاشرے کا مفید شہری بن سکیں گے

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں