(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت دوست ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ منڈی بہاؤالدین عوامی صحت کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے علی الصبح سٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی، میڈیسن سٹاک، حاضری سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی بغور جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے خیریت دریافت کرتے ہوہے طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے دریافت کیا اور مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے
