(Publish from Houston Texas USA)
( محمد منصور ممتاز لاہور سے )
ملکی مذہبی و سماجی امور پر تفصیلی گفتگو، وزیراعظم کی چیئرمین کونسل کو دوسری بار تقرری پر مبارکباد
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ مذہبی فضا، سماجی معاملات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی نظریاتی کونسل کے مؤثر کردار اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی قومی سطح پر فکری و اصلاحی رہنمائی کا مثالی کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوسری بار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کونسل ملک میں مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی استحکام اور ملی اتفاق کے لیے پہلے سے زیادہ بھرپور کردار ادا کرے گی۔
