(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سرگودھا، چنیوٹ، تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ میں ڈی سلٹنگ
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب طیب فرید کی ہدایت پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا کے احکامات کے تحت واسا فیصل آباد نے عوامی ریلیف کے لیے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں بھرپور سرگرمیاں جاری رکھیں۔
واسا فیصل آباد کی ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ ضلع سرگودھا، چنیوٹ اور تحصیلوں تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ میں مین چینلز اور سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کرتے ہوئے بلاکیجز کو ختم کیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے بتایا کہ تاندلیانوالہ میں مین چینل کی ڈی سلٹنگ اور سیوریج لائن بلاکیج کے خاتمے کے لیے خصوصی طور پر سٹاف اور مشینری روانہ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تاندلیانوالہ لاری اڈا کے قریب ایک ایکسکیویٹر اور دو ڈمپرز کی مدد سے مین چینل کی ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ سکر مشین اور سیور سٹاف نے مین سیور لائن کی بلاکیج ختم کر کے آپریشنل نظام کو بحال کیا۔ اسی طرح تحصیل جڑانوالہ میں واسا کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، چار سب انجینئرز اور 45 سیور مینوں پر مشتمل ٹیم نے جیٹر، سکر اور ڈی سلٹنگ مشینوں کے ساتھ مختلف علاقوں میں جدید بکٹ مشینوں کی مدد سے سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ مکمل کی اور بلاکیجز کا خاتمہ کیا۔
ایم ڈی واسا نے مزید بتایا کہ واسا فیصل آباد دیگر شہروں میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے اور ضلع چنیوٹ میں بھی سیوریج لائنوں کی بلاکیج ختم کرنے کے لیے سٹاف اور مشینری بھجوائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کو نکاسیٔ آب کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے واسا ہمہ وقت کوشاں ہے۔
مزید برآں مینجنگ ڈائریکٹر واسا کی ہدایت پر ڈرینج کرین سرگودھا روانہ کی گئی، جہاں ڈرینج سٹاف نے مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔
