0

نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور شراب نوشی کے خلاف زیرو ٹالرنس، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کا سخت انتباہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ اور نئے سال کی آمد کی خوشی میں ہوائی فائرنگ ،ون ویلنگ،آتش بازی اور شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور کسی کو بھی غل غپاڑہ کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،بیوروچیف روزنامہ”سما”لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی اوسید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں نئے سال کی آمد اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کو پوری طرح متحرک کر دیا گیا ہے،31دسمبر کی رات کو منڈی بہاؤالدین میں پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے جائیں گے اور ان کو لمبی لمبی سیڑھیاں بھی فراہم کی جائیں گی جو مکانوں اور دکانوں کی چھتوں پر ہوائی فائرنگ اور شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن کریں گی اور ان کو موقع پر ہی گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی پی او نے واضع کیا کہ نئے سال کی آمد کی خوشی میں کسی کو بھی ہوائی فائرنگ شراب نوشی، ون ویلنگ اور ہلا گلا غل غپاڑہ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی قانون شکن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی،وسیم ریاض خان نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں پربھی سخت سیکورٹی انتظامات اور جامہ تلاشی کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹ کا استعمال کیا جائیگا،پبلک مقامات،مسیحی رہائشی علاقوں، مسیحی قبرستانوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ اورریلو ے اسٹیشن، بس و ویگن ا سٹینڈ، مارکیٹوں اور رش والی جگہوں پر بھی کڑی نگرانی کی جائیگی اور ضلع بھر میں 24گھنٹے پولیس گشت کو بھی یقینی بنایا جائیگا جبکہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کوسختی سے مانیٹر کیا جائیگا، اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، عوام امن و عامہ کے قیام کے لیے پولیس سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ون ویلنگ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک اور جان لیواکاموں سے باز رکھیں ، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاؤالدین نئے سال کی آمد پر باہم سینہ سپر ہو کر اپنے فرائض سرا نجام دے گی اور عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں