نگہبان رمضان بازاروں میں عوامی سہولت اور قیمتوں پر خصوصی توجہ 0

نگہبان رمضان بازار منڈی بہاؤالدین کا دورہ، سلمیٰ بٹ کا اشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخوں کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

نگہبان رمضان بازاروں میں عوامی سہولت اور قیمتوں پر خصوصی توجہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن میڈم سلمیٰ بٹ نے ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کے ہمراہ نگہبان رمضان بازار منڈی بہاؤالدین کا تفصیلی دورہ کیااور رمضان بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش کے مختلف سٹالز جن میں پھلوں، سبزیوں،گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالز پر جا کر اشیاءکی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنائ جائے ۔معاون خصوصی نے نگہبان رمضان بازار میں موجود شہریوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی رائے اور تجاویز حاصل کیں۔ شہریوں نے حکومت پنجاب کی جانب سےکئے گئے ریلیف اقدامات کو سراہا۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب میڈم سلمیٰ بٹ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان المبارک میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔نگہبان رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور نرخوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے 42لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان کارڈ کے زریعے دس دس ہزار روپے ان کی دہلیز پر پہنچا ئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاءالدین میں بھی لو گوں کو فی گھرانہ دس دس ہزار روپے پہنچائے جارہے ہیں ۔ پنجاب بھر میں 75 نگہبان رمضان بازار لگائے گئے ہیں، جہاں پر اشیاء خوردونوش نوٹیفائیڈ ریٹس سے بھی کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور احسن اقدام رمضان دسترخوان مریم کے مہمان پورے صوبہ میں جاری ہیں، ہر ضلع اور ہر تحصیل میں دستر خوان سجائے گئے ہیں،منڈی بہاءالدین کی بھی تینوں تحصیلوں میں مریم کے مہمان دسترخوان قائم کئے گئے ہیں، جہاں پر مخیر حضرات کے تعاون سے سینکڑوں کی تعداد میں مستحق افراد کو روزانہ افطاری کرائی جارہی ہے۔ بعدازاں معا ون خصوصی نے مین بازار کا بھی دورہ کیا اور بازار میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں سے فرداًفرداً سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا، جس پر شہریوں نے مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں