رمضان المبارک میں قرآنِ کریم کی تکمیلِ تراویح کی روحانی تقریب، مولانا عمران کی خصوصی شرکت اور خطاب 0

حافظ محمد بٹ نے تراویح میں مکمل قرآنِ کریم سنانے کی سعادت حاصل کر لی

لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

رمضان المبارک میں قرآنِ کریم کی تکمیلِ تراویح کی روحانی تقریب، مولانا عمران کی خصوصی شرکت اور خطاب

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں تکمیلِ قرآن کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں حافظ محمد بٹ نے نمازِ تراویح میں مکمل قرآنِ کریم سنانے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر معروف عالمِ دین مولانا عمران( شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ، لاہور) نے خصوصی شرکت کی اور حافظ محمد بٹ اُن کے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
تقریب میں قاری محمد اصغر،محمد حمید،محمد عاصم بٹ،محمد منصور بٹ، محمد مسعود بٹ،محمد عامر بٹ، محمد حنظلہ بٹ، عبدالسمیع بٹ، حافظ محمد بن صغیر، حافظ احمد بن صغیر سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی اور حافظ محمد بٹ کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر مولانا عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس گھر میں قرآنِ کریم کی تلاوت اور تعلیم ہوتی ہے وہ گھر اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں کا مرکز بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا جس گھر میں قرآن پڑھا جاتا ہے وہ آسمان والوں کو اس طرح روشن دکھائی دیتا ہے جیسے زمین والوں کو ستارے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی گھر کے بچے کا حافظِ قرآن بننا پورے خاندان کے لیے باعثِ فخر اور سعادت ہے۔ انہوں نے والدین کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی دینی تربیت اور قرآنِ کریم سے وابستگی ایک عظیم صدقۂ جاریہ ہے جس کا اجر والدین اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی ملتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر حافظ محمد بٹ، ان کے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور قرآنِ کریم کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں