0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، اقوام متحدہ میں اصلاحات اور علاقائی استحکام کے خدشات پر زور

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی گورننس کو مضبوط بنانے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پر زور دینے اور کثیرالجہتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے جارحانہ انداز، غلط معلومات پر مبنی مہمات اور سندھ طاس معاہدے (IWT) کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں