(Publish from Houston Texas USA)
( شاہین شاہ ضلع خیبر )
آج نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) خیبر وقار احمد کو ڈی پی او آفس شاہ کس میں ایس ڈی پی او باڑہ اور دیگر سینئر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔ آمد کے موقع پر خیبر پولیس کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
بعد ازاں ڈی پی او صاحب کی زیر صدارت ضلع خیبر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او وقار احمد نے کرپشن اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی او نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس علاقے میں امن و امان، عوامی تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائے۔ عوامی مسائل کو مکمل طور پر میرٹ پر اور بروقت حل کیا جائے۔
مزید برآں، ڈی پی او وقار احمد نے یقین دلایا کہ وہ خیبر پولیس فورس کے پروموشن کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیں گے اور تمام معاملات میں میرٹ کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے گا۔


